ہومUncategorizedسابق جرمن فٹبالر فلپ لاہم کی فیفا پر سخت تنقید

سابق جرمن فٹبالر فلپ لاہم کی فیفا پر سخت تنقید

لاہور (لارڈ میڈیا): جرمنی کے سابق کپتان فلپ لاہم نے فیفا اور اس کے صدر جیانی انفانٹینو پر شدید تنقید کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کو فروخت کر دیا گیا ہے اور فٹبال میں شائقین اور کھلاڑیوں کے مفادات کے بجائے منافع کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

فلپ لاہم نے اپنے اخباری کالم میں بڑھتی ہوئی ٹکٹ قیمتوں، ٹورنامنٹس کے پھیلاؤ اور کھیل کے تجارتی رجحان پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فٹبال کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے اور شائقین میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے فیفا کلب ورلڈ کپ کی توسیع کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، جس میں ٹیموں کی تعداد 7 سے بڑھا کر 32 کر دی گئی ہے۔ لاہم کا کہنا ہے کہ اس سے کھلاڑیوں پر اضافی دباؤ پڑے گا اور ان کی فٹنس متاثر ہو سکتی ہے۔

فٹبال لیجنڈ نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی قیمتوں پر بھی سوالات اٹھائے اور شفافیت کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے فیفا کے ورلڈ کپ کو 48 ٹیموں تک توسیع دینے کے فیصلے کو سراہا، جس سے ابھرتی ہوئی فٹبال قوموں کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں