ہومUncategorizedآبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی کوآرڈینیشن لازمی

آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی کوآرڈینیشن لازمی

تہران (لارڈ میڈیا): پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ان کی بحریہ کے ساتھ کوآرڈینیشن لازمی ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے نئے شپنگ روٹ کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ محفوظ گزرگاہ صرف ایران کے مقرر کردہ راستوں سے ہی ممکن ہے۔ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے ایرانی منصوبے کی مخالفت کی ہے، جس کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس لگانے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو مجوزہ ماڈل کا جائزہ دینا ہوگا اور دلائل پیش کرنے ہوں گے۔

ایران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے آذربائیجان میں او آئی سی اجلاس میں کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ایرانی قوم کی مزاحمت کی علامت ہے اور یہ امریکاکی شکست کا اعلان ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں