ہومUncategorizedشجاع آباد میں پسند کی شادی کے تنازعے پر لڑکے کا والد...

شجاع آباد میں پسند کی شادی کے تنازعے پر لڑکے کا والد اغوا، پولیس پر تشدد

شجاع آباد (لارڈ میڈیا): شجاع آباد میں پسند کی شادی کے تنازع نے سنگین صورتحال اختیار کر لی جب لڑکی کے اہلخانہ نے مبینہ طور پر لڑکے کے والد کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق اس واقعے کے بعد پولیس ٹیم پر بھی تشدد کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ شاہد لنگاہ کے بیٹے زاہد نے تنویر کی بیٹی سے پسند کی شادی کی تھی، جس پر لڑکی کے خاندان نے لڑکے کے والد کو اغوا کر لیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر کی پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا اور ان کی آنکھوں میں مرچیں ڈال دیں۔ ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دی گئیں۔

بعد ازاں تین مختلف تھانوں کی پولیس نفری نے کارروائی کرتے ہوئے اہلکاروں کو بازیاب کرایا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور خواتین سمیت 20 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں