ہومUncategorizedعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین...

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

نیویارک (لارڈ میڈیا): عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 4 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق برینٹ کروڈ 74.80 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا جو بعد میں مزید گر کر 73.8 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ برینٹ کروڈ کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل سے نیچے آئی ہے، جو فروری کے آخر میں امریکا اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ کشیدگی شروع ہونے سے پہلے کی سطح کے قریب ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی کی وجہ امریکا ایران معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کی آمدورفت معمول پر آنا ہے۔ علاوہ ازیں، امریکا کی جانب سے 60 روز کے لیے پابندیاں نرم کرنے کے بعد ایرانی خام تیل کی برآمدات میں ممکنہ اضافے سے بھی عالمی منڈی میں رسد بڑھنے کا امکان ہے۔

مزید برآں، خلیجی ممالک کی جانب سے تیل کی فراہمی میں اضافے اور بعض کارگو رعایتی نرخوں پر فروخت ہونے کی وجہ سے بھی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ ان تمام پیشرفتوں کے بعد سرمایہ کاروں نے تیل کی قیمتوں میں شامل اضافی جیو پولیٹیکل رسک پریمیم نکالنا شروع کر دیا ہے، جس سے قیمتوں میں مزید تیزی سے کمی آئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں