تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ عباس عراقچی نے سعودی وزیر خارجہ کو امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے اور پائیدار نتائج کے حصول کے لیے مشاورت اور سفارتی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ گفتگو کے دوران ایران اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے اور باہمی روابط کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
ایرانی و سعودی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال