جرمن صنعتی کمپنی ’فلینڈر‘نے حال ہی میں چین کے شمالی شہر تیانجن میں آٹھ نئی مصنوعات متعارف کرائی ہیں جن میں ڈیجیٹل اور ذہین مینوفیکچرنگ حل پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
یہ نئی مصنوعات جدید اور بہتر پیداواری معیار کے لئے بنیادی ٹیکنالوجیز پر مشتمل ہیں۔ انہیں اعلیٰ معیار کے جدید صنعتی آلات کی تیاری اور نئی توانائی والی گاڑیوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ایک اپ گریڈڈ گیئر باکس کے لئے مخصوص پروڈکشن لائن کو پہلے ہی دس سے زائد اداروں کی جانب سے دلچسپی کے خطوط موصول ہو چکے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): گو جیانہوئی، چیئرمین بورڈ و چیف ایگزیکٹو آفیسر، فلینڈر لمیٹڈ چین
’’ہم روایتی مصنوعات کو مکمل طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے تبدیل کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔ ہم یہ کسی استثنا کے بغیر کر رہے ہیں ۔ چین کی معیشت اور خاص طور پر اس کا صنعتی شعبہ بڑے پیمانے پر ڈیجیٹلائزیشن اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کے عمل سے گزر رہا ہے۔ ایک پرزہ سپلائر کے طور پر اگر آپ رفتار کے ساتھ نہیں چلتے تو آپ پیچھے رہ جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری پہلی ترجیح یہ ہے کہ ہم اپنے صارفین سے آگے رہیں۔‘‘
چین میں اپنے 30 برسوں کے دوران ’فلینڈر‘نے تحقیق و ترقی اور بنیادی گیئر باکس مصنوعات کی تیاری پر توجہ مرکوز رکھی ہے جو لاجسٹکس، تعمیراتی مشینری اور اسمارٹ ویئر ہاؤسنگ میں کام کرنے والے ہزاروں اداروں کو خدمات فراہم کرتی ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): اینڈریاس ایورٹز، چیف ایگزیکٹو آفیسر، فلینڈر گروپ
’’پہلی بات تو یہ ہے کہ میرے خیال میں چین میں صنعتی رسد کا نظام گزشتہ 30 برسوں میں بہت تیزی سے ترقی کر چکا ہے۔ آج چین کے پاس دنیا کا سب سے بڑا یا پھرسب سے بڑے صنعتی نظاموں میں سے ایک نظام موجود ہے۔ اس نظام میں بہت سی جدت بھی شامل ہے اور یہ بڑی مسابقتی لاگت بھی رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم یہاں موجود ہونے پر خوش ہیں۔ ہمیں یہاں موجود ہونے پر فخر ہے۔ ہمیں اس بات پر بھی فخر ہے کہ ہم اس منڈی کا حصہ ہیں کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ یہ دنیا کی سب سے اہم منڈی ہے۔‘‘
تیانجن،چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپور


