ہومUncategorizedسرگودھا میں بچی کے ساتھ زیادتی و قتل کا ملزم پولیس مقابلے...

سرگودھا میں بچی کے ساتھ زیادتی و قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

سرگودھا (لارڈ میڈیا): سرگودھا میں سات سالہ بچی منتہا کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مرکزی ملزم ارسلان کو پولیس نے مبینہ مقابلے میں ہلاک کر دیا ہے۔ منتہا چند روز قبل گھر سے دکان پر گئی تھی اور واپس نہیں آئی۔ اس کی لاش دکان کے اوپر کمرے سے ملی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ارسلان دکان پر کام کرتا تھا اور اس نے بچی کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ واقعے کے بعد ڈی پی او صہیب اشرف کی ہدایت پر چھ رکنی تفتیشی ٹیم بنائی گئی تھی۔ پولیس نے دکان کے مالک اور دیگر مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم ارسلان ایک مقابلے کے دوران ہلاک ہوا۔ منتہا کی نماز جنازہ سرگودھا کے قبرستان میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں