ہومUncategorizedبیٹھنے کے نقصانات سے بچنے کے لیے 3 منٹ کی مشق

بیٹھنے کے نقصانات سے بچنے کے لیے 3 منٹ کی مشق

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): جدید طرز زندگی میں زیادہ تر لوگ دفتر، گاڑی یا گھر میں بیٹھے رہتے ہیں، جس سے کولہے سخت، کندھے جھک جاتے ہیں اور جسم میں تناؤ پیدا ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہر 30 منٹ بعد چند منٹ کی ہلکی جسمانی سرگرمی مثبت نتائج دیتی ہے۔ ایم ڈی پی آئی کے جریدے ‘ہیلتھ کیئر’ میں شائع تحقیق کے مطابق مختصر ورزش کے وقفے خون کی روانی بہتر بناتے ہیں، دل کی صحت کو فائدہ پہنچاتے ہیں اور توجہ و یادداشت میں بہتری لا سکتے ہیں۔ ماہرین نے تین منٹ کا موبیلیٹی ری سیٹ تجویز کیا ہے جس میں چار مختصر مراحل شامل ہیں۔ ہر 30 منٹ بعد اس ری سیٹ کو اپنانا بیٹھے رہنے کے منفی اثرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں