ہومUncategorizedبھارتی حکومت کی نااہلی سے منی پور میں خانہ جنگی کا خطرہ...

بھارتی حکومت کی نااہلی سے منی پور میں خانہ جنگی کا خطرہ بڑھ گیا

نئی دہلی (لارڈ میڈیا): منی پور میں جاری بدترین نسلی فسادات کے باعث 1990 کی دہائی جیسی خانہ جنگی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ بھارتی حکومت کی نااہلی اور مودی کی مجرمانہ خاموشی کو اس کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق، یوکھرل میں قبائلی تنازعے کے باعث 50 گھروں کی تباہی اور 20 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ منی پور کے قبائلی رہنماؤں نے مودی حکومت کے ہندوتوا نظام پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے الگ انتظامیہ کا اعلان کر دیا ہے۔

پروفیسر اجائیلیو نیومائی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی غفلت سے موجودہ تنازعہ نوے کی دہائی کی خانہ جنگی سے زیادہ تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

منی پور کے صحافی دھیرین سادوکپم کے مطابق، مودی کی سرپرستی میں انتہا پسند عناصر منی پور کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چیئرمین ہل ایریا کمیٹی اور دیگر مقامی رہنماؤں نے حکومتی پالیسیوں سے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں