ہومUncategorizedعوامی جمہوریہ کوریا جوہری طاقت برقرار رکھے گا، کم جونگ ان کا...

عوامی جمہوریہ کوریا جوہری طاقت برقرار رکھے گا، کم جونگ ان کا اعلان

پیانگ یانگ (لارڈ میڈیا): عوامی جمہوریہ کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے کہا ہے کہ عالمی تنازعات میں اضافے کے پیش نظر ملک کو جوہری ریاست کے طور پر قائم رکھنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمراں ورکرز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کم جونگ ان نے کہا کہ ملک کی پوزیشن بطور جوہری ریاست برقرار رکھنا عالمی سلامتی کی صورتحال سے نمٹنے کا واحد طریقہ ہے۔

کم جونگ ان نے کہا کہ دنیا کے پردے پر ناقابل تصور اور حیران کن واقعات سامراجی قوتوں کے گینگسٹر اور لالچی جیسے رویوں کی وجہ سے رونما ہو رہے ہیں، جس سے دنیا بھر میں تصادم مزید پرتشدد ہو رہے ہیں اور اس کا ذمہ دار امریکا ہے۔

عوامی جمہوریہ کوریا کے لیڈر نے امریکہ اور جنوبی کوریا پر الزام لگایا کہ وہ دونوں جزیرہ نما کوریا کی سلامتی کو اپنی مشترکہ جوہری پوزیشن کو اپ گریڈ کر کے خطرناک بنا رہے ہیں اور اس کا واحد مقصد عوامی جمہوریہ کوریا پر حملہ کرنا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں