شہر (لارڈ میڈیا): فٹبال کے میدان میں نمبر 10 جرسی کو ہمیشہ سے ایک خاص حیثیت حاصل رہی ہے، جسے بیشتر عظیم کھلاڑی جیسے کہ لیونل میسی، نیمار اور امپابے پہنتے ہیں۔ 1911 میں آسٹریلیا میں فٹبال مقابلوں میں جرسی نمبروں کا آغاز ہوا، جس کے بعد یہ روایت مختلف ممالک میں پھیل گئی۔
فٹبال میں جرسی نمبروں کا تعین کھلاڑیوں کی پوزیشنز کے مطابق ہوتا تھا، جس میں نمبر 10 اٹیکنگ مڈفیلڈر یا پلے میکر کو دیا جاتا تھا۔ اس پوزیشن کو کھیل کی بہترین پوزیشن سمجھا جاتا تھا، جس کا کھلاڑی ٹیم میں سب سے زیادہ مہارت رکھتا تھا۔
تاریخی طور پر، پیلے اور میراڈونا جیسے عظیم کھلاڑیوں نے نمبر 10 جرسی پہن کر اس نمبر کو عظمت کی نشانی بنا دیا۔ موجودہ دور میں بھی لیونل میسی جیسے کھلاڑی نمبر 10 جرسی کے ساتھ اپنی مہارت کا اظہار کرتے ہیں۔
نمبر 10 جرسی پہننے والے کھلاڑی ٹیم کے لیے گول کرنے کے مواقع پیدا کرتے ہیں یا خود گول کرتے ہیں، لیکن اس کے ساتھ اس جرسی کو پہننے سے کھلاڑی پر دباؤ بھی بڑھ جاتا ہے۔


