اسلام آباد (لارڈ میڈیا): اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکالت نامے فراہم نہ کیے جانے کے بیان کو گمراہ کن قرار دیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے پاس جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو گمراہ کیا کہ وکالت نامے دستخط شدہ نہیں ہیں۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ 16 جون کو وکالت نامے دستخط کے بعد تیار تھے، لیکن وکیل نے جان بوجھ کر انہیں وصول نہیں کیا۔ اس کے باوجود، انہیں ٹیکسٹ میسج کے ذریعے بھی اطلاع دی گئی تھی جس کے واٹس ایپ اسکرین شاٹس بھی جمع کرائے گئے ہیں۔
یہ معاملہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت درخواستوں کے ضمن میں سامنے آیا ہے۔ عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں وکالت ناموں پر دستخط کروانے کا حکم دیا تھا۔


