ہومUncategorizedکابل ہوٹل میں حافظ گل بہادر گروپ کی تصاویر وائرل

کابل ہوٹل میں حافظ گل بہادر گروپ کی تصاویر وائرل

کابل (لارڈ میڈیا): افغان طالبان کے دہشت گرد گروہوں سے لاتعلقی کے دعوے ایک بار پھر سوالات کی زد میں ہیں، جب کابل کے فائیو اسٹار ہوٹل میں حافظ گل بہادر گروپ کے مبینہ ارکان کی موجودگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ تصاویر کابل کے انٹرکانٹینینٹل ہوٹل میں لی گئی ہیں، جہاں حافظ گل بہادر گروپ کے افراد کے قیام کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

تصاویر میں بعض کمانڈروں کو ہوٹل کے تفریحی مقامات پر خوشگوار ماحول میں دیکھا جا سکتا ہے۔ افغان ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ان کیلئے خصوصی ضیافتوں اور دیگر سہولیات کا بھی انتظام کیا گیا۔

وائرل تصاویر میں صدر حیات عرف ابو سفیان، کمانڈر جلالی، رہبر وزیرستانی، کمانڈر غازی اور دیگر افراد کی موجودگی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں