ہومUncategorizedحافظ نعیم کا نجی شعبے کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا...

حافظ نعیم کا نجی شعبے کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ

کراچی (لارڈ میڈیا): امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے نجی شعبے کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت کا آدھا بجٹ سود میں جاتا ہے اور حکومت سود ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں تنخواہوں میں صرف 7 فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ مہنگائی 8 فیصد بڑھی ہے، اور نجی شعبے کے لیے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔

حافظ نعیم نے پیپلز پارٹی کو جمہوریت کی قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور جمہوریت ایک دوسرے کی ضد ہیں، صوبے پر 18 سال سے پیپلز پارٹی کا قبضہ ہے۔ اندرون سندھ میں تعلیم اور صحت کی سہولیات کا فقدان ہے اور سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ کی بھی کمی ہے۔

انہوں نے گلگت بلتستان میں ارکان کی خرید و فروخت کے لیے ٹیکس پیسے کے استعمال کا الزام لگایا اور پیٹرول پر لیوی کے نفاذ کو ناجائز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت کو 225 روپے پر تین سال کے لیے فکس کیا جانا چاہیے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں