ہومUncategorizedٹک ٹاک پر دستیاب 60 فیصد ویڈیوز اے آئی پر مبنی

ٹک ٹاک پر دستیاب 60 فیصد ویڈیوز اے آئی پر مبنی

نیویارک (لارڈ میڈیا): ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، ٹک ٹاک پر دستیاب 60 فیصد ویڈیوز آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ہوتی ہیں۔ امریکی کمپنی کیپ ونگ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوٹیوب کے مقابلے میں ٹک ٹاک کی ویڈیوز میں اے آئی کا استعمال تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ٹک ٹاک کی الگورتھم فیڈ کم معیاری مواد کو بھی زیادہ رسائی فراہم کرتی ہے، خاص کر جب بات کم عمر صارفین کی ہو۔ بچوں کے لیے موجود مواد میں کارٹون کڈز ہیش ٹیگ کے تحت زیادہ تر ویڈیوز اے آئی پر مبنی ہوتی ہیں۔

مزید یہ کہ، جب بچے ٹک ٹاک کو تعلیمی یا تفریحی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں تو ان کی فیڈ میں اے آئی سے تیار کردہ مواد زیادہ دکھائی دیتا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اے آئی مواد بچوں کی ذہنی نشوونما کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے نومبر 2025 میں ایسے کنٹرولز متعارف کروائے گئے تھے جن کے ذریعے صارفین اپنی فیڈ پر اے آئی مواد کی تعداد کو زیادہ یا کم کر سکتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں