بیجنگ (لارڈ میڈیا): چین نے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے ایران اور امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ امن مذاکرات میں حاصل ہونے والی پیش رفت کو برقرار رکھیں۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیا کن نے کہا ہے کہ چین امید کرتا ہے کہ دونوں ممالک مثبت نتائج کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
چینی ترجمان گو جیا کن نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے ایران-امریکہ مذاکرات کے حوالے سے پاکستان، قطر اور دیگر فریقین کی ثالثی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات اور سفارت کاری ہی مسائل کے پائیدار اور پُرامن حل کا بہترین راستہ ہیں۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ کشیدگی میں کمی اور باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے مل کر کام کریں۔


