ہوماہم تریناسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی دارالحکومت، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 215 کلومیٹر زیر زمین تھی اور مرکز کوہ ہندوکش ریجن، افغانستان تھا۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پشاور، بٹگرا، سوات، ایبٹ آباد سمیت ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے، جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

ریسکیو 1122 نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام الناس 1122 پر فوری رابطہ کریں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق لاہور، راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، ملتان، پوٹھوہار ریجن اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق پنجاب میں زلزلے کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں