ہومUncategorizedبنگلا دیش ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد میں پاکستانی کمانڈنٹ...

بنگلا دیش ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد میں پاکستانی کمانڈنٹ کی شرکت

ڈھاکہ (لارڈ میڈیا): بنگلا دیش ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ کی شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر دیگر ممالک کے سینئر عسکری حکام بھی موجود تھے۔ کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی نے کہا کہ نوجوان کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت ان کے لیے انتہائی خوشی کا باعث ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش ہمیشہ بھائی چارے، دوستی اور باہمی احترام کے رشتے میں جڑے رہیں گے۔ بنگلہ دیش بہت خوبصورت ملک ہے، اور وہاں کے لوگوں کی خلوص اور اپنائیت کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔

کمانڈنٹ نے کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ محنت اور لگن سے جدید ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کریں کیونکہ مستقبل میں کامیابی علم اور تکنیکی برتری پر منحصر ہے۔

کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی شرکت پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دفاعی تعاون، باہمی اعتماد، پیشہ ورانہ روابط اور مضبوط دوطرفہ تعلقات کی مظہر ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں