برگن سٹاک (لارڈ میڈیا): قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان نے لیک لوزن سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قطر مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی حمایت اور شراکت داری جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شروعات ہیں اور خطے کے بہتر مستقبل کے لئے کام جاری رہے گا۔
قطری وزیراعظم نے مزید کہا کہ آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ خطے اور دنیا کی سلامتی کے لئے اہم ہے۔ قطر امن کے قیام کے لئے اپنی شراکت داری کو مزید بڑھائے گا تاکہ خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی ممکن ہو سکے۔
شیخ محمد بن عبدالرحمان نے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔


