ہومUncategorizedامریکہ ایران سے تعلقات بہتر بنانے کا خواہاں

امریکہ ایران سے تعلقات بہتر بنانے کا خواہاں

زیورخ (لارڈ میڈیا): امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اگر ایران کی قیادت علاقائی عدم استحکام کا باعث بننا چھوڑ دے اور نیوکلیئر پروگرام کو ختم کرے تو امریکہ ایران کے ساتھ نئے سرے سے تعلقات بنائے گا۔ وینس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے عوام سے تعلقات بہتر بنانے کی ہدایت دی ہے۔

جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ ہم سفارتکاری کے ذریعے مشرق وسطیٰ میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں اور ایسا مستقبل دیکھ رہے ہیں جہاں سب کے لیے امن و خوشحالی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی نیوکلیئر پروگرام کے خاتمے کے بعد اب ہمیں آگے بڑھنا ہے اور اسلام آباد ڈائیلاگ سے پہلے ایران اور امریکہ نے اعلیٰ سطح پر مذاکرات نہیں کیے تھے۔

نائب صدر نے پاکستان کے مثبت کردار کو دنیا بھر میں سراہا اور وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے میں امن کے فروغ کے لیے ایران سے بھی مثبت کردار کا خواہاں ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں