ایبادان (لارڈ میڈیا): نائجیریا کے شہر ایبادان میں جڑواں بھائیوں نے جڑواں بہنوں سے شادی کر لی۔ یہ منفرد شادی ایک چرچ میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ شادی میں شریک مہمانوں نے جوڑیوں کو مثالی اور خوبصورت قرار دیا۔ جڑواں بھائیوں نے کہا کہ وہ خود جڑواں ہونے کے ناطے ہمیشہ چاہتے تھے کہ ان کی شریک حیات بھی جڑواں بہنیں ہوں۔ رپورٹ کے مطابق ایبادان جڑواں بچوں کی غیر معمولی تعداد کے لیے مشہور ہے۔
نائجیریا میں جڑواں بھائیوں کی جڑواں بہنوں سے شادی