ہومUncategorizedگلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

گلگت (لارڈ میڈیا): گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔ اسپیکر اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے اراکین سے حلف لیا اور بعد میں مبارکباد دی۔ حلف اٹھانے والوں میں پاکستان پیپلزپارٹی کے 13، مسلم لیگ (ن) کے 9، استحکام پاکستان پارٹی کے 6، مجلس وحدت مسلمین کا ایک اور ایک آزاد رکن شامل ہیں۔

آج کے اجلاس میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلیٰ کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے عمران ندیم اسپیکر کے عہدے پر بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ کے عہدے کے لئے امجد حسین ایڈووکیٹ بھی بلامقابلہ منتخب ہوں گے۔

اسمبلی اجلاس 3 بجے دن تک ملتوی کیا گیا ہے، جب نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔ گلگت کے 3 حلقوں کا نوٹی فکیشن عدالتی حکم پر رکا ہوا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں