ہومUncategorizedبینظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے خدمات کی تحسین، بلاول بھٹو

بینظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے خدمات کی تحسین، بلاول بھٹو

کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بینظیر بھٹو کی 73 ویں سالگرہ پر انہیں جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کی دائمی علامت قرار دیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بی بی شہید کا ویژن ایک مضبوط وفاق اور آئین کی بالادستی پر مبنی تھا۔

بلاول بھٹو نے بیان دیا کہ بینظیر بھٹو کا معاشرتی وژن پیپلزپارٹی کے لیے مشعلِ راہ ہے اور ان کی لیگیسی پاکستان کے دفاع اور عوامی حقوق کے تحفظ کی ضمانت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بینظیر بھٹو نے سیاست کو عوامی خدمت کے مقصد میں ڈھال دیا اور ان کی جدوجہد آمریت کے خلاف غیر متزلزل رہی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی لیگیسی ہر اس پاکستانی میں زندہ ہے جو جمہوریت، مساوات اور انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرتا ہے۔

بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کے کارکنان کو بی بی شہید کے اصولوں سے تجدید عہد کی دعوت دی اور کہا کہ ان کی لیگیسی قوم کی رہنمائی کرتی رہے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں