تل ابیب (لارڈ میڈیا): اسرائیل نے جنگ بندی کے باوجود لبنان میں حملے جاری رکھے، جن میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ان حملوں کا جواب دیتے ہوئے حزب اللہ نے بھی اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، گزشتہ روز اعلان کی جانے والی جنگ بندی چند گھنٹے بھی برقرار نہ رہ سکی۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کئے، جن میں زیادہ تر معصوم شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ حزب اللہ نے رات کے وقت جنوبی لبنان میں تعینات فوجیوں پر 50 سے زائد راکٹ اور دیگر گولے داغے، جس کے جواب میں حزب اللہ کے عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
حزب اللہ کے مطابق، انہوں نے جمعہ کی سہ پہر سے جنگ بندی کی مکمل پابندی کی، تاہم اسرائیلی فوج نے نبطیہ کے قریب علی طاہر پہاڑی پر پیش قدمی کی کوشش کی، جس پر حملہ کیا گیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر آبنائے ہرمز کو دوبارہ مکمل طور پر بند کیا جا رہا ہے، جبکہ امریکی افواج کا دعویٰ ہے کہ آبنائے ہرمز کھلی رہی۔
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے بعد سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات شروع ہونے جا رہے ہیں، جن میں پاکستانی وزیراعظم کی شرکت بھی متوقع ہے۔


