ہومتازہ ترینچین نے مصر میں پولٹری فارمنگ ٹریننگ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا...

چین نے مصر میں پولٹری فارمنگ ٹریننگ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا

مصر میں قائم چینی سفارتخانے نے منگل کے روز مقامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر مصر کے صوبہ جیزہ میں چین مصر ’’نیو ہوپ‘‘ پولٹری فارمنگ ٹریننگ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا تاکہ دیہی خواتین کو عملی مہارتیں فراہم کی جائیں اور اُن کی گھریلو آمدن میں اضافہ کیا جا سکے۔

مصر میں تعینات چین کے سفیر لیاؤ لی چھیانگ نے کہا کہ نئے دور میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مشترکہ مستقبل کی حامل چین مصر کمیونٹی کی تشکیل کے ہدف کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں جبکہ چین اور مصر رواں برس اپنے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں۔

لیاؤ نے کہا کہ گزشتہ برس پولٹری فارمنگ ٹریننگ پروگرام کے پہلے مرحلے کے ٹھوس نتائج سامنے آئے تھے۔ رواں برس اس پروگرام کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ مصر میں دیہی ترقی کی بہتر معاونت کی جا سکے، خواتین کو بااختیار بنایا جا سکے اور غربت میں کمی کی صلاحیت کو مضبوط بنایا جا سکے۔

مصر کے لئے نیو ہوپ گروپ کے جنرل منیجر شاؤ وین نے کہا کہ تربیتی پروگرام کے پہلے مرحلے نے نہ صرف اضافی آمدن دی بلکہ شرکت کرنے والے کسانوں کا اعتماد بھی بڑھایا۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام کی تکنیکی اور ویٹرنری سروس ٹیمیں مقامی خواتین کو معاونت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

مصر کے نیشنل الائنس فار سول ڈیولپمنٹ ورک کی ٹیکنیکل کمیٹی کے وائس چیئرمین حاتم متولی نے کہا کہ مصر غربت میں کمی کے چینی تجربے سے نہ صرف سیکھ رہا ہے بلکہ اسے اپنے ملک میں نافذ بھی کر رہا ہے اور پولٹری فارمنگ تربیتی پروگرام اس کی ایک مثال ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (عربی): حاتم متولی، وائس چیئرمین، ٹیکنیکل کمیٹی، نیشنل الائنس فار سول ڈویلپمنٹ ورک، مصر

’’ہم غربت کے خاتمے کے چینی تجربے سے زیادہ سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور مصر میں اس پر عملدرآمد بھی کر رہے ہیں۔ اس کی ایک مثال ‘نیو ہوپ’ منصوبے کے دوسرے مرحلے میں چینی سفارتخانے کے ساتھ ہماری شراکت ہے جس کا آج آغاز کیا جا رہا ہے۔ یہ پیش رفت منصوبے کے پہلے مرحلے کی 95 فیصد کامیابی کے بعد سامنے آئی ہے۔ چینی تجربے کی سب سے نمایاں خوبی یہ ہے کہ یہ ہر جگہ یکساں طور پر نافذ کیا جانے والا ماڈل نہیں بلکہ اسے ہر شہر اور صوبے کی مخصوص صلاحیتوں اور برتریوں کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیا جاتا ہے۔‘‘

جیزہ، مصر سےشِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں