اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش پر پی ٹی آئی وفد نے مثبت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا اور پاٹا کے معاملات پر اپوزیشن نے وزیراعظم سے گفتگو کی ہے اور وزیر خزانہ نے وعدہ کیا ہے کہ آئی ایم ایف سے بات کر کے ٹیکس معاملات کو حل کیا جائے گا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کو سیاسی ڈائیلاگ کی پیشکش کی ہے اور جمہوری طریقہ یہی ہے کہ بات چیت سے معاملات حل ہوں۔ وزیراعظم کی جانب سے میثاق استحکام پاکستان کی آفر اب بھی موجود ہے اور حکومت ہر طرح کی بات چیت کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے سیاسی ڈائیلاگ کے لیے مثبت جواب دیا ہے اور اپوزیشن کی جانب سے مشاورت جاری ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے خدشات کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔


