ہومانٹرنیشنلپیرس میں فلسطینیوں کو شہریت دینے کی علامتی ووٹنگ منعقد

پیرس میں فلسطینیوں کو شہریت دینے کی علامتی ووٹنگ منعقد

پیرس (لارڈ میڈیا): فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فلسطینیوں کو فرانسیسی شہریت دینے کے حق میں ایک علامتی ووٹنگ منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں ووٹرز نے فلسطینیوں کی حمایت میں ووٹ ڈالے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پیشرفت فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔ پیرس کونسل کی ووٹنگ میں شریک شہریوں کی اکثریت نے اُن فلسطینی باشندوں کو شہریت دینے کی حمایت کی جو طویل عرصے سے فرانس میں مقیم ہیں یا جنہیں انسانی بنیادوں پر تحفظ کی ضرورت ہے۔ اس اقدام کا مقصد فلسطینی مہاجرین اور جنگ کے متاثرین کے مسائل کو اجاگر کرنا بھی بتایا جا رہا ہے۔ حامیوں کا کہنا ہے کہ غزہ اور دیگر فلسطینی علاقوں میں جاری انسانی بحران کے پیش نظر فرانس کو ان متاثرہ افراد کے لیے مزید مواقع اور قانونی تحفظ فراہم کرنا چاہیے۔ تاہم، فرانسیسی حکومت کی جانب سے اس ووٹنگ کے نتائج کو قانونی طور پر نافذ کرنے کا کوئی حتمی اعلان نہیں ہوا، مگر اس پیشرفت نے ملک میں امیگریشن، شہریت اور فلسطینی مسئلے پر جاری بحث کو مزید تقویت دی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں