کراچی (لارڈ میڈیا): جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیم پہلی مرتبہ جولائی میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ پاکستان اور جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 14 سے 24 جولائی تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔ تمام میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوں گے۔ جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیم 10 جولائی کو کراچی پہنچے گی۔ دونوں ٹیمیں 11 سے 13 جولائی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔ سیریز کا پہلا میچ 14 جولائی، دوسرا 17 جولائی، تیسرا 19 جولائی، چوتھا 22 جولائی اور پانچواں 24 جولائی کو ہوگا۔ سیریز اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں میں بھی معاون ہوگی۔ پی سی بی ویمنز کرکٹ ڈیپارٹمنٹ نے حال ہی میں کراچی میں انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے تربیتی کیمپس کا انعقاد کیا تھا۔


