ہومUncategorizedصدر مملکت آصف علی زرداری نے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی...

صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دے دی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی گئی ہے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت 14ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم میں شرکت کریں گے۔ یہ فورم 24 سے 26 جون 2026 تک روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقد ہوگا۔ فورم میں مختلف ممالک کے اعلیٰ عدالتی، قانونی اور پالیسی سازوں کی شرکت متوقع ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں