ہومUncategorizedامریکا اور کینیڈا میں فٹبال کو سوکر کیوں کہا جاتا ہے؟

امریکا اور کینیڈا میں فٹبال کو سوکر کیوں کہا جاتا ہے؟

نیویارک (لارڈ میڈیا): دنیا بھر میں فٹبال کو کروڑوں افراد پسند کرتے ہیں، لیکن 2026 ورلڈ کپ کے میزبان ممالک امریکا اور کینیڈا میں اسے ‘سوکر’ کہا جاتا ہے۔ ماہر معاشیات اسٹیفن سزیمانسکی کے مطابق انیسویں صدی میں انگلینڈ میں ‘ایسوسی ایشن فٹبال’ کو مختصر کر کے ‘سوکر’ کہا جاتا تھا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلبہ الفاظ کو مختصر کرنے کے رجحان میں ‘ایسوسی ایشن’ سے ‘سوکر’ کا لفظ استعمال کرتے تھے۔

تاریخی شواہد کے مطابق 1880 کی دہائی میں ‘سوکر’ کا لفظ تحریری طور پر سامنے آیا۔ یہ لفظ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور کینیڈا میں بھی مقبول ہوا۔ امریکا میں ‘فٹبال’ کا لفظ امریکی فٹبال کے لیے مخصوص ہو گیا۔ برطانیہ میں ‘فٹبال’ زیادہ مستعمل ہے، مگر ‘ساکر’ بھی طویل عرصے تک استعمال ہوتا رہا۔ ماہرین کے مطابق دونوں الفاظ کی جڑیں ایک ہی زبان اور تاریخ سے جڑی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں