اٹلانٹا (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران چیک ری پبلک اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔ دونوں ٹیمیں گروپ اے کے اس مقابلے میں پہلا پوائنٹ حاصل کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں۔ چیک ری پبلک نے چھٹے منٹ میں میکال سیڈیلیک کے گول سے برتری حاصل کی جو ہاف ٹائم تک برقرار رہی۔ 83ویں منٹ میں چیک ری پبلک کے کھلاڑی پاویل شُلتس کے ہینڈ بال پر جنوبی افریقا کو پنالٹی ملی۔ ٹیبوہو موکوینا نے پنالٹی پر گول اسکور کر کے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔ موکوینا کے اس گول نے جنوبی افریقا کی ورلڈ کپ امیدوں کو زندہ رکھا۔ دونوں ٹیمیں ابتدائی میچ میں شکست کے بعد اس بار ایک ایک پوائنٹ کے ساتھ میدان سے واپس گئیں۔


