ہومUncategorizedپاکستان ویمنز کو جنوبی افریقا سے دوسری شکست

پاکستان ویمنز کو جنوبی افریقا سے دوسری شکست

برمنگھم (لارڈ میڈیا): آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جنوبی افریقا نے پاکستان ویمنز کو 2 وکٹوں سے شکست دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 126 رنز بنائے جس میں کپتان فاطمہ ثنا نے شاندار 55 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستانی بیٹرز کی وکٹوں کے درمیان دوڑ کی ناقص کارکردگی کے باعث 4 بیٹرز رن آؤٹ ہوئیں۔ جواب میں پاکستانی بولرز نے بھی عمدہ کارکردگی دکھائی اور جنوبی افریقی بیٹرز کو وقفے وقفے سے پویلین روانہ کیا۔

جنوبی افریقی ٹیم نے 127 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ ڈرکسین نے 52 اور ڈی کلرک نے 37 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کیا۔

پاکستان کا اگلا میچ ہفتے کو بنگلا دیش کے خلاف ہوگا۔ یاد رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان کو بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں