ہومUncategorizedگوگل نے اینڈرائیڈ 17 آپریٹنگ سسٹم متعارف کر وا دیا

گوگل نے اینڈرائیڈ 17 آپریٹنگ سسٹم متعارف کر وا دیا

کیلیفورنیا (لارڈ میڈیا): گوگل نے اینڈرائیڈ 17 آپریٹنگ سسٹم کو باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا ہے، جو سب سے پہلے گوگل کے پکسل اسمارٹ فونز میں دستیاب ہوگا۔ نئے آپریٹنگ سسٹم میں جیمنائی انٹیلی جنس اور انٹیلی جنس آٹو فل سمیت متعدد نئی خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔

مئی 2026 میں گوگل کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے دوران ان فیچرز کا اعلان کیا گیا تھا۔ ان میں ہر ایپ کے لئے ببلز فیچر، نئے سکیورٹی فیچرز اور فائنڈ ہب میں مارک ایز لوسٹ فیچر کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

نئے سکیورٹی فیچرز کے تحت صارفین کسی ایپ کو عارضی لوکیشن تک رسائی فراہم کر سکتے ہیں اور اضافی کنٹرولز کے ذریعے مخصوص معلومات کو شیئر کر سکتے ہیں۔

گوگل نے نئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس سسٹم جیمنائی انٹیلی جنس کا بھی اضافہ کیا ہے، جو صارف کی عادات کے مطابق کام کرتا ہے۔ آٹو فل فیچر کو بھی اے آئی کی مدد سے بہتر بنایا گیا ہے، جو پیچیدہ تفصیلات کو آسانی سے بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اینڈرائیڈ 17 میں آئی فون سے اینڈرائیڈ پر سوئچ کرنے کا عمل بھی آسان بنایا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی آئی او ایس ڈیوائسز سے ڈیٹا ٹرانسفر کر سکیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں