ہومUncategorizedفرانس نے سینیگال کو 3-1 سے شکست دی، ایمباپے کے دو گول

فرانس نے سینیگال کو 3-1 سے شکست دی، ایمباپے کے دو گول

نیو جرسی (لارڈ میڈیا): فرانس نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں سینیگال کو 1-3 سے شکست دے دی۔ فرانس کے سپر اسٹار کائلین ایمباپے نے دو گول کرکے نہ صرف اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی بلکہ قومی ٹیم کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔

پہلے ہاف میں سینیگال نے فرانسیسی دفاع پر دباؤ ڈالا اور کئی خطرناک مواقع بنائے۔ نکولس جیکسن کا زوردار شاٹ پوسٹ سے ٹکرا گیا جبکہ اسماعیلا سار سنہری موقع ضائع کر بیٹھے۔

دوسرے ہاف میں فرانس نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ بریڈلی بارکولا نے فرانس کو برتری دلائی جس کے بعد ایمباپے نے شاندار گول کر کے برتری کو مزید مستحکم کیا۔

سینیگال کے ابراہیم مبائے نے ایک گول کرکے مقابلے میں سنسنی پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن اضافی وقت میں ایمباپے نے دور سے شاندار شاٹ لگا کر سینیگال کی واپسی کی امیدیں ختم کر دیں۔ ایمباپے کے مجموعی گولوں کی تعداد 58 ہو گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں