ہومUncategorizedبجلی کی قیمت میں 82 پیسے اضافے کی درخواست

بجلی کی قیمت میں 82 پیسے اضافے کی درخواست

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا کو جمع کروا دی ہے۔ یہ درخواست مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت جمع کرائی گئی ہے۔

نیپرا اس درخواست پر 30 جون کو سماعت کرے گا، جس کے بعد تکنیکی جائزے کی بنیاد پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا قیمتوں میں اضافہ کیا جائے یا نہیں۔

سی پی پی اے نے بتایا ہے کہ مئی کے دوران بجلی کی پیداوار پر اوسط فیول لاگت 9 روپے 25 پیسے فی یونٹ رہی۔

اگر نیپرا نے درخواست کو منظور کر لیا تو ملک بھر کے بجلی صارفین پر 12 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں