بوسٹن (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ناروے نے عراق کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔ ایرلنگ ہالینڈ کی شاندار کارکردگی کے باعث ناروے نے میچ میں برتری حاصل کی۔
پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا، جہاں شائقین کو تیز اور اٹیکنگ فٹ بال دیکھنے کو ملی۔ ایرلنگ ہالینڈ نے 29ویں منٹ میں گول کر کے ناروے کو برتری دلائی۔
عراق کے ایمن حسین نے 39ویں منٹ میں گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ تاہم، ہالینڈ نے ایک بار پھر اپنی ٹیم کو برتری دلائی اور وقفے تک اسکور 1-2 رہا۔
76ویں منٹ میں اوسٹی گارڈ نے ناروے کے لیے تیسرا گول کیا جبکہ آخری لمحات میں عراق کے ایمن حسین کے اون گول نے ناروے کی 1-4 کی فتح یقینی بنائی۔


