ہومUncategorizedگلگت بلتستان کے 4 آزاد ارکان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

گلگت بلتستان کے 4 آزاد ارکان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

گلگت (لارڈ میڈیا): گلگت بلتستان الیکشن میں کامیاب ہونے والے چار آزاد ارکان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ ان ارکان نے پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کے دوران اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔

جی بی اے 23 گانچھے سے انور علی، جی بی اے 24 گانچھے سے اسد شفیق، جی بی اے 15 دیامیر سے محمد دلپذیر اور جی بی اے 21 غذر سے امان علی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی اور مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں