ممبئی (لارڈ میڈیا): بھارت کی مشہور ڈرامہ سیریل کمکم بھاگیہ کی اداکارہ سنچیتا اوگلے نے 22 سال کی عمر میں خودکشی کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنچیتا نے مہاراشٹرا کے ضلع پالگھر میں اپنی رہائش گاہ پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی ہے۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے کوئی مشکوک چیز یا خودکشی نوٹ نہیں ملا ہے۔ اداکارہ کے والد نے کسی پر شک ظاہر نہیں کیا ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اداکارہ نے اپنی موت سے چند گھنٹے قبل سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں وہ مشہور گانے ‘ڈفلی والے’ گاتے نظر آئیں۔
اداکارہ کی موت کی خبر پر ان کے مداحوں نے غم کا اظہار کیا ہے اور انہیں یاد کیا جا رہا ہے۔


