ہومتازہ ترینپیپلزپارٹی کا کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی علیحدگی کا مطالبہ

پیپلزپارٹی کا کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی علیحدگی کا مطالبہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پیپلزپارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کو پٹرولیم لیوی سے علیحدہ کیا جائے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں شیری رحمٰن اور سلیم مانڈوی والا سے ملاقات کی۔ پیپلزپارٹی نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بجٹ میں کٹوتی پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کا مؤقف ہے کہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی سے حاصل ہونے والا ریونیو ماحولیاتی منصوبوں پر صرف ہونا چاہیے۔

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ عوام سے کلائمیٹ سپورٹ لیوی وصول کی جا رہی ہے، حکومت کو وضاحت کرنی چاہیے کہ یہ رقم کہاں استعمال ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلیشیئر کے پگھلنے سے سیلاب کا خطرہ بڑھ رہا ہے، اس لیے کلائمیٹ سپورٹ لیوی کا استعمال صاف طور پر واضح ہونا چاہیے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی سے حاصل ہونے والی رقم کا مقصد واضح ہونا چاہیے۔ پیپلزپارٹی نے کلائمیٹ لیوی کے بجائے ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے جس پر حکومت نے غور کرنے کے لیے وقت مانگا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں