کراچی (لارڈ میڈیا): ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے بلدیہ فیکٹری کیس میں عدالتی فیصلے کو اپنے نظریے کی جیت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کے ذمہ دار فیکٹری مالکان تھے اور ایم کیو ایم کا اس میں کوئی کردار نہیں تھا۔
پریس کانفرنس میں مصطفیٰ کمال نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے ججز کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر جھوٹے بھتے کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔
انہوں نے خالد مقبول صدیقی کا نام لئے بغیر تنقید کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں پارٹی چیئرمین شپ میں توسیع کی مخالفت کی۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ قوم کے مخلص رہنما کو ہی سر پر بٹھائیں گے۔


