ہومانٹرنیشنلاسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا پیشرفت پر...

اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا پیشرفت پر اطمینان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکی کے وزیر خارجہ حاکان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور امریکا و ایران کے درمیان جاری مفاہمت پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو میں دونوں وزراء نے امریکا اور ایران کے درمیان پیشرفت کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ مثبت پیشرفت خطے میں دیرپا امن اور استحکام کی بنیاد بن سکتی ہے۔

اسحاق ڈار اور حاکان فیدان نے علاقائی صورتحال پر قریبی رابطہ جاری رکھنے اور آئندہ پیش رفت پر مسلسل مشاورت کرنے پر اتفاق کیا۔

یہ رابطہ خطے میں سفارتی کوششوں اور کشیدگی میں کمی کے لیے جاری روابط کا حصہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں