ہومتازہ ترینچھونگ چھنگ، گزرتی ٹرینوں سے چند انچ کے فاصلے پر ریلوے پل...

چھونگ چھنگ، گزرتی ٹرینوں سے چند انچ کے فاصلے پر ریلوے پل کی تعمیر

چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں ایک نیا پل تعمیر کیا جا رہا ہے۔ یہ پل وہاں موجود اس تیز رفتار ریلوے لائن کے بالکل ساتھ واقع ہے جہاں روزانہ تقریباً 160 ٹرینیں گزرتی ہیں۔

پل اور ریلوے لائن کے درمیان کم سے کم فاصلہ صرف 16 سینٹی میٹر ہے جو تقریباً ایک اسمارٹ فون کی لمبائی جتنا ہے۔

چینی انجینئرز نے ایک خصوصی لفٹنگ منصوبے کے تحت انتہائی محدود جگہ پر کام کیا۔ صرف چھ دن کے اندر ریلوے پل پر چار دیوقامت فولادی شہتیر محفوظ طریقے سے نصب کئے گئے۔

چھونگ چھنگ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں