ہومانٹرنیشنلیو اے ای نے ایران کو 3 ارب ڈالر کی منتقلی خبر...

یو اے ای نے ایران کو 3 ارب ڈالر کی منتقلی خبر کی تردیدکر دی

دبئی (لارڈ میڈیا): متحدہ عرب امارات نے ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ یو اے ای نے ایران کے منجمد فنڈز میں سے 3 ارب ڈالر جاری کیے ہیں۔ اماراتی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ایران کو کوئی رقم منتقل نہیں کی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا میں رپورٹس سامنے آئی تھیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یو اے ای ایران کے منجمد فنڈز جاری کرنے پر راضی ہو گیا ہے۔ تاہم، یو اے ای نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

رائٹرز نے دعویٰ کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے ایران کو 10 ارب ڈالر کے منجمد فنڈز جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس میں سے 3 ارب ڈالر پہلے ہی فراہم کیے جا چکے ہیں۔

اماراتی وزارت خارجہ نے کہا کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں اور ایران کے کسی منجمد فنڈ کو جاری یا منتقل نہیں کیا گیا۔

بیان میں ذرائع ابلاغ پر زور دیا گیا کہ وہ صرف سرکاری اور مستند ذرائع پر انحصار کریں اور غیر مصدقہ معلومات کی تشہیر سے گریز کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں