ٹورنٹو (لارڈ میڈیا): فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں شاندار طور پر منعقد ہوئی، جہاں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب میں کینیڈا اور بوسنیا کے میچ سے قبل ایلیسیا کارا، جیسی ریز، نورا فتحی اور ایلیانا سمیت متعدد فنکاروں نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔
اس موقع پر نورا فتحی نے مراکشی نژاد کینیڈین گلوکارہ کے طور پر فرانس کے ریپر ویجیڈریم اور بنگلہ دیشی ڈی جے سانجائے کے ساتھ مل کر ‘سیئر سیئر’ گانا پیش کیا۔
تقریب کے دوران ٹورنٹو کا اسٹیڈیم روایتی سرخ اور سفید رنگوں میں ڈھل گیا، جس سے ماحول مزید جشن نما ہوگیا۔
دوسرے دن کے پہلے میچ میں میزبان کینیڈا اور بوسنیا کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں، جبکہ دوسرے میچ میں امریکا اور پیراگوئے کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
قبل ازیں، میکسیکو میں بھی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب شاندار رہی تھی، جہاں شکیرا اور برنا بوائے کی پرفارمنس نے دنیا بھر کے شائقین فٹبال کو جھومنے پر مجبور کر دیا تھا۔


