افغانستان، پو لیس اہلکار صوبہ ہرات میں منشیات کے پیکجز دکھا رہے ہیں ۔(شِنہوا)
محمود راقی،افغانستان(شِنہوا)افغانستان کے مشرقی صوبہ کپیسا میں پولیس نے 2 مبینہ منشیات کے سمگلروں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 29 کلو گرام غیرقانونی منشیات برآمد کر لی۔
پولیس کے صوبائی ترجمان عبد الفتاح فیض نے سوموار کے روز بتایا کہ کہ انسداد منشیات پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع حصہ دوم کوہستان میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک کلو گرام افیون اور 28 کلو گرام حشیش برآمد کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ممنوعہ اشیا کو غیرقانونی اپنے پاس رکھنے اور اسے صوبے سے باہر سمگل کرنے کی کوشش پر 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔