ہومتازہ ترینچین کا ایران کی صورتحال پر اظہار تشویش، فوجی کارروائیاں فوری طور...

چین کا ایران کی صورتحال پر اظہار تشویش، فوجی کارروائیاں فوری طور پر روکنے کا مشورہ

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ایران کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ متعلقہ فریقین فوری طور پر فوجی کارروائیاں بند کریں اور مذاکرات و بات چیت کا عمل دوبارہ شروع کریں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا کہ فوجی تصادم صورتحال کو مزید سنگین بنائے گا جبکہ طاقت کے استعمال سے بنیادی مسائل کا حل ممکن نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تنازعات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جانا چاہیے اور کشیدگی میں کمی کے لئے عملی اقدامات کئے جانے چاہئیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں