چین کے مشرقی صوبہ جیانگشی کےضلع ہوئی چانگ نے معروف تھیٹر سیزن کے چوتھے ایڈیشن کی میزبانی کی ہے۔
29 مئی سے 7 جون تک جاری رہنے والی اس دس روزہ تقریب میں چین اور دنیا کے مختلف ممالک کی تقریباً 30 ڈرامائی تخلیقات پیش کی گئیں جبکہ مجموعی طور پر 400 کے قریب پرفارمنسز کا بھی اہتمام کیا گیا۔
یہ فیسٹیول ایسے مقامات پر منعقد ہوا جنہیں پرانے محلوں کی بحالی کے بعد ثقافتی سرگرمیوں کے لئے تیار کیا گیا تھا۔ یہ اقدام ضلع ہوئی چانگ کی "ڈرامہ پلس ثقافتی سیاحت” کی ترقیاتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ فیسٹیول نے تھیٹر سے وابستہ پیشہ ور افراد اور سیاحوں دونوں کی بھرپور توجہ حاصل کی۔
نانچانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


