ہفتہ, جولائی 5, 2025
ہومLatestخیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے سوا باقی تمام پارٹیاں ختم...

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے سوا باقی تمام پارٹیاں ختم ہیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے سوا باقی تمام پارٹیاں ختم شد ہیں، سازشیں کرنے والے خوش فہمی میں مبتلا ہیں، بطور مال غنیمت کچھ نشستیں ملنے کے باوجود اپوزیشن کی خواہشیں ادھوری رہیں گی۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پورا اعتماد حاصل ہے، گزشتہ 12 برسوں سے عوام نے اپوزیشن جماعتوں کو بارہا مسترد کیا اب اپوزیشن سازشوں کے ذریعے عوام پر مسلط ہونے کا خواب دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کو گرانے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، خیبر پختونخوا میں حقیقی عوامی نمائندہ حکومت موجود ہے، وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں تمام ایم پی ایز متحد ہیں اور ان پر پورا اعتماد ہے، صوبے کا ہر ایم پی اے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا سپاہی ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!