بیروت (لارڈ میڈیا): اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان پر فضائی حملہ کیا گیا، جس میں لبنانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس حملے میں 22 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
لبنان کے وزیراعظم نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ لبنان پر ایک گھناؤنا حملہ ہے۔ ان کے مطابق، حملے میں 3 فوجیوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں گھسنے والی اسرائیلی فوج اور مرکاوہ ٹینک پر جوابی حملے کیے اور 22 آپریشنز کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی کے بعد اسرائیلی حملوں میں 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
لبنانی آرمی چیف کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب لبنان کو اسرائیلی حملوں کا سامنا ہے اور پاکستان، ایران اور امریکہ کے درمیان جاری تنازع کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں کی جا رہی ہیں۔


