ہومانٹرنیشنلبھارت مقبوضہ کشمیر حقائق پر اقوام متحدہ کو گمراہ نہ کرے، ...

بھارت مقبوضہ کشمیر حقائق پر اقوام متحدہ کو گمراہ نہ کرے، گل قیصر سروانی

نیویارک (لارڈ میڈیا): اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے قونصلر گل قیصر سروانی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر حقائق سے انکار کرنے اور اقوام متحدہ کو گمراہ کرنے کی بجائے حقائق کا بغور مطالعہ کرے۔ جنرل اسمبلی میں سلامتی کونسل کی سالانہ رپورٹ پر بحث کے دوران بھارتی نمائندے کے ریمارکس کا جواب دیتے ہوئے قونصلر نے کہا کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے جو سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت کو مسخ کرنے یا ابہام پیدا کرنے کی کوئی بھی کوشش اس تنازع کی تاریخی، قانونی اور بین الاقوامی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا نام نہاد اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اور نہ کبھی ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں